بلٹ پروف گاڑیاں

عمران خان اور نورعالم سمیت 14عہدیداروں کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں

ویب ڈیسک :پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں وزیراعظم کی منظوری سے اعلی عہدیداران کو دی گئی بلٹ پروف اور دیگر وی آئی پی گاڑیوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جس کے مطابق کل32افراد کو وزیراعظم کی منظوری سے سرکاری بلٹ پروف یا دیگر وی آئی پی گاڑیاں دی گئی ہیں۔سینیٹ میں حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 14 اعلٰی عہدیداران کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جن میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے پاس بھی وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی نقوی کو بھی سرکاری بلٹ پروف گاڑی دی ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی بلٹ پروف وی آئی پی گاڑی رکھتے ہیں۔؛سرکاری ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے معاون خصوصی عطا اللہ تاررڑ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس بھی بلٹ پروف وی آئی پی گاڑی ہے۔بلٹ پروف وی آئی پی گاڑیاں رکھنے والوں میں ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزراء اسد محمود، بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی نور عالم خان اور سیکریٹری داخلہ کو بھی وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی دی گئی ہے۔سینیٹ کو بتایا گیا ہے کابینہ ڈویژن کے گاڑیوں کے پول میں 54 بلٹ پروف اور سافٹ سکن گاڑیاں موجود ہیں۔ یہ گاڑیاں غیر ملکی وفود کے ساتھ پروٹوکول ڈیوٹی سرانجام دیتی ہیں۔سینیٹ کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران وی آئی پی اور بلٹ پروف گاڑیوں کی مرمت اور پیٹرول پر تقریبا آٹھ کروڑ اخراجات ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سب انسپکٹر عامر گاڑی کا چالان کرنے پر قتل، سپاہی زخمی