استانی قتل کیس

استانی قتل کیس میں انکشافات،ملزم کی بیوی بھی ملوث

ویب ڈیسک :دائودزئی میں نجی سکول کی استانی کے قتل کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا اور کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، گرفتارملزم کی بیوی اور اس کا بھائی بھی مبینہ طور پر قتل میں ملوث نکلے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مدعی پرویز نے تھانہ داودزئی پولیس کو جواں سالہ بیٹی مسماة(ن)کے قتل کیس میں ملزم توصیف پر دعویداری کی تھی جو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈسپنسر ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم توصیف ولد محمد گل کی گرفتاری کے بعد انہوں نے ملزم سے تفتیش کی تو کیس میں مزید حقائق سامنے آئے۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ اپنی بیماربہن کو لیکر ایل آرایچ آئی تھی جہاں اس نے مقتولہ سے دوستی قائم کی اور اس کا موبائل نمبرحاصل کیا تاہم بعد میں اس نے تعلق قائم کرنے سے انکار کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم توصیف کی بیوی کو شک تھا کہ کہیں اس کا شوہر دوسری شادی نہ کرلے جس پر اس نے اپنے بھائی اور ایک تیسرے ملزم کے ساتھ مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی بنائی اوروقوعہ کے روز سکول جاتے ہوئے استانی کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ۔پولیس نے دومزید ملزمان مسماة ( ث) زوجہ توصیف اور شاہد کوگرفتار کرلیاجبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مقتولہ کی منگنی ہوچکی تھی اور اس کا منگیتر دبئی میں کام کرتا ہے۔ گرفتارملزمان کو عدالت میں پیش کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ