پاکستان کو نقصان

سستی سیاست کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ثابت کر سکتا ہوں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا اور سنگین مسائل کے باوجود ہم پیرس کلب نہیں جائیں گے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے ایس ای سی پر توجہ نہیں دی، سستی سیاست کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی ہیں
سیاسی مقاصد کے لیے ایسی باتیں کرنا درست نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سنگین مسائل ہیں لیکن ہمیں اس کا حل نکالنا ہے، ثابت کر سکتا ہوں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا اور ہم مدد کے لیے پیرس کلب نہیں جائیں گے، 2013 میں بھی کہا جا رہا تھا کہ پاکستان 6 ماہ میں ڈیفالٹ کر جائے گا۔

مزید پڑھیں:  عالمی عدالت کا حکم نظر انداز ،اسرائیلی بمباری میں مزید 21فلسطینی شہید