لوئر دیر کمرٹال سکول موجود نہیں

لوئر دیر ،کمرٹال میں طالبات کیلئے کوئی سکول موجود نہیں

ویب ڈیسک : لوئر دیر کے بالائی علاقہ کمرٹال کی10ہزار سے زائد ابادی رکھنے والے گاوں کی طالبات کیلئے کوئی سکول موجود نہیں،گاوں میں صرف ایک کمیونٹی سکول موجود ہے جس میں 140طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں مذکورہ سکول کی چھت ہے نہ چاردیواری ،بارش اور شدید گرمی کی صورت میں بچوں کو چھٹیدے دی جاتی ہے
والدین کا کہنا ہے کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ علاقے میں خواتین کاسکول نہ ہونے کی وجہ سے جب بچیاں اس کمیونٹی سکول سے پانچویں جماعت میں فارغ ہوتی ہیں تو مزید تعلیم سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں جوکہ محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کی تعلیم عام کرنے کے دعووں پر سوالیہ نشان ہے والدین نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ کمیونٹی سکول کو چھت اور بلڈنگ دی جائے اور خواتین کی تعلیم کیلئے گرلز سکول تعمیر کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت دیگر شہروں میں سورج آگ برسانے لگا ، پارہ 38 ڈگری تک جا پہنچا