شاہد آفریدی چھکوں کا ریکار

شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ تاحال برقرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے کیریئر کا آخری ون ڈے میچ بیس مارچ 2015 کو ایڈیلیڈ کے مقام پر آسڑیلیا کیخلاف کھیلا تھا ، شاہد خان آفریدی کی وجہ شہرت ان کی جارح مزاج بیٹنگ ہی ہے اور جب بھی وہ وکٹ پر آتے شائقین کرکٹ کی بس ایک ہی خواہش ہوتی کہ چھکا لگایا جائے شاہد خان آفریدی کو ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے اور ان کی ریٹائرمنٹ کے اتنے عرصے کے بعد بھی کوئی بھی کرکٹر ان کے ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے، شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر 351 چھکے مار رکھے ہیں، ان کے قریب ترین پہنچنے والے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہیں جن کا اب ون ڈے کرکٹ کا کیریئر اختتام پذیر ہو چکا ہے، انہوں نے مجموعی سکور پر 331 چھکے لگائے، ان دونوں کے بعد روہت شرما نے 273 اور سری لنکا کے سابق کپتان جے سوریا نے 270 چھکے لگائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ