انتخابات

خیبرپختونخوااورپنجاب میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے90دن میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر شعیب شاہین کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کے ذریعے دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور گورنرز پنجاب و کے پی کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کی آئینی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی درخواست میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درخواست میں وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری