مونٹی کارلو کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر ایک جوکووچ مقابلے سے باہر ہو گئے

مونٹی کارلو ماسٹرز میں تیسرے راؤنڈ میں شائقین کو اس وقت بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا جب عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اطالوی کھلاڑی سے شکست کھا گئے۔ تیسرے راؤنڈ میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ عالمی نمبر 16 اٹلی کے لورینزو میوزیتی کے ساتھ ہوا۔ دونوں کے درمیان سنسنی خیز اور طویل میچ 2 گھنے 54 منٹ تک جاری رہا۔35 سالہ جوکووچ نے افتتاحی سیٹ 4-6 سے اپنے نام کر لیا تاہم اگلے دو سیٹس میں لورینزو نو نے 7-5 اور 6-4 سے کامیابی اپنے نام کر کے میچ جیت لیا۔ لورینزو میوزیتی کا کہنا تھا کہ ”یہ اس کے کیریئر کی سب سے بڑی جیت ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں کوئی خواب دیکھ رہا ہوں۔” میوزیتی کوارٹر فائنل میں اپنے ہم وطن جنک سائنر سے کھیلے گا۔ سربیا کے 22 بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن جوکووچ نے کہا کہ مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ شکست "تباہ کن” ہوتی ہے لیکن ٹورنامنٹ سے باہر نکلنے کے بعد محسوس ہوا کہ یہ واقعی خوفناک ہے۔ لورینزو کو مبارکباد وہ واقعی اچھا کھیلا۔” مونٹی کارلو کے دو بار کے چیمپیئن جوکووچ مارچ کے اوائل میں دبئی کے بعد اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  پانچواں ٹی 20 ، کیویز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ