سعودی عرب میں دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کا منصوبہ تیار

سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی 20 لیگ کا منصوبہ تیار کر لیا اور اس حواے سے سعودی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ کے مالکان سے بات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے فٹ بال کے بعد ٹی 20 کرکٹ لیگ کا اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے اور کہا جا رہا کہ یہ لیگ دنیا میں کرکٹ کا نقشہ بدل دے گی۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک سال پہلے شروع ہوئی اور آئی سی سی نے سعودی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی تصدیق کی ہے۔ سعودی حکام پرامید ہیں کہ دنیا کے لئے کرکٹ کا اگلا پڑاؤ سعودی عرب ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے گرین شرٹس کا انتخاب کل کیا جائیگا