پہلا ٹی 20

پہلا ٹی 20 ۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کے سلسلے کا پہلا میچ کچھ دیر میں لاہور میں شروع ہونے کو ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے پلیئنگ سکواڈ میں کپتان ٹام لیتھم سمیت چاڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، چیپمین، جیمی نیشم، رویندا، ایڈم ملنے، ایش سودی، میٹ ہینری اور لیسٹر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی، میڈرڈ اوپن کا فاتحانہ آغاز