صائم ایوب چوتھی مرتبہ نصف سنچری سے محروم

صائم ایوب چوتھی مرتبہ نصف سنچری سے محروم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس کے نوجوان بلے باز صائم ایوب ایک بار پھر اپنی پہلی نصف سنچری کے قریب آ کر اس سے محروم رہ گئے۔ وہ 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر فخر زمان کی شاٹ پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب کے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کا یہ چوتھا میچ تھا اس سے پہلے متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے خلاف وہ تیسرے ٹی 20 میچ میں 49 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔ دوسری جانب صائم ایوب کو رن آؤٹ کروانے والے فخر زمان خود بھی نصف سنچری نہ بنا سکے اور 47 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی