پہلا ٹی 20، پاکستان کی ٹیم 182 رنز پر آؤٹ، نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 183 رنز درکار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے اپنی اننگ میں پر 182 رنز بنا لئے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 183 رنز درکار۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آغاز کچھ زیادہ متاثر کن ثابت نہ ہوا اور پاکستان کے بلے باز ابتدائی پاور پلے میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنا سکے۔ صائم ایوب اور فخر زمان نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی اور سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا لیکن پہلے صائم ایوب اور پھر فخر زمان 47,47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے۔ میٹ ہینری نے 3، ایڈم ملنے اور لیسٹر نے 2,2 جبکہ جیمس نیشم اور ایش سودھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی ورلڈ کلاس بولنگ لائن اپ اس سکور کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو پاتی ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی