پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ جیت لیا

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ جیت لیا۔ 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو 88 رنز سے زیر کیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آغاز کچھ زیادہ متاثر کن ثابت نہ ہوا اور پاکستان کے بلے باز ابتدائی پاور پلے میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنا سکے۔ صائم ایوب اور فخر زمان نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی اور سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا لیکن پہلے صائم ایوب اور پھر فخر زمان 47,47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میٹ ہینری نے 3، ایڈم ملنے اور لیسٹر نے 2,2 جبکہ جیمس نیشم اور ایش سودھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ چیپمین 34، کپتان ٹام لیتھم 20 اور جیمس نیشم 15 رنز بنا کے نمایاں رہے۔ گریں شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عماد وسیم نے 2 جبکہ زمان خان، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے گرین شرٹس کا انتخاب کل کیا جائیگا