پاکستان اور نیوزی لینڈ کی پارٹنر شپس

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان پاکستان نے تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ سمیت پارٹنرشپس میں بھی گرین شرٹس کی ٹیم آگے رہی۔ پاکستان کی جانب سے سب سے لمبی پارٹنر شپ فخرزمان اور صائم ایوب کے درمیان ہوئی دونوں بلے بازوں نے 43 گیندوں پر 79 رنز کا اضافہ کیا۔ بلے بازوں کے ساتھ ساتھ بولرز نے بھی بیٹنگ میں کمال دکھایا اور آخری لمحات میں فہیم اشرف اور عماد وسیم کے درمیان 23 گیندوں پر 28 رنز جبکہ فہیم اشرف اور حارث رؤف کے درمیان 8 گیندوں پر 21 رنز کی پارٹنرشپس نے سکور کو 182 تک پہنچانے میں مدد دی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بلے باز کوئی لمبی شراکت داری نہ بنا سکے۔ کپتان ٹام لیتھم اور مارک چیپمین کے درمیان چوتھی وکٹ کی 34 گیندوں پر 27 رنز کی واحد پارٹنرشپ بن سکی۔ جبکہ جیمز نیشم اور مارک چیپمین کے درمیان پانچویں وکٹ کے لئے 8 گیندوں پر 19 رنز کی پارٹنرشپ بن سکی۔

مزید پڑھیں:  رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی، میڈرڈ اوپن کا فاتحانہ آغاز