پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، اعداد و شمار کیا کہتے ہیں؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 29 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 18 میں پاکستان نے اور 11 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کے رنز کی اوسط 151.4 جبکہ نیوزی لینڈ کی اوسط 146.5 ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 201 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ سکور 196 رنز ہے۔ اسی طرح پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کم 100 رنز پر آؤٹ ہوا جبکہ نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سب سے کم سکور 80 رہا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 9 اور نیوزی لینڈ نے 5 میچز جیتے ہیں۔ جبکہ سیکنڈ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 9 اور نیوزی لینڈ نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی