کووڈ نے سب سے زیادہ سنوکر کو متاثر کیا، شان مرفی

سنوکر کے سابق عالمی چیمپیئن شان مرفی نے کہا ہے کہ کووڈ کی وبا نے سب سے زیادہ سنوکر کو نقصان پہنچایا ہے اس لئے کہ اس سے وابستہ کھلاڑی کئی اہم ترین ایونٹس سے محروم رہ گئے جبکہ اس کھیل کو مختلف انٹرنیشنل ایونٹس سے ملنے والی آمدن بھی ایک تہائی کم ہو گئی ہے۔ ورلڈ چیمپیئن شپ کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انگلینڈ کے مایہ ناز کیوئسٹ اور ”دی میجیشن” کے نام سے شہرت رکھنے والے شان مرفی کا کہنا تھا ”کووڈ کے باعث سنوکر کا کھیل بھی بیماری کی حالت میں تھا تاہم اب بہت جلد اسے ڈاکٹروں سے صحتیابی کا سرٹیفیکٹ مل جائے گا اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں انٹرنیشنل ایونٹس پچھلے نقصانات کا ازالہ کر دیں گے۔” واضح رہے کہ شان مرفی کا سنوکر کے عالمی ایونٹ کے حوالے سے یہ بیان اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سنوکر کے عالمی مقابلوں میں میچ فکسنگ اور 10 چینی کھلاڑیوں کے خلاف انکوائری کا سلسلہ جاری ہے۔ سات بار کے عالمی چیمپئن رونی او سلیوان نے بھی مارچ میں اس کھیل کو چلانے کے طریقے پر شدید تنقید کی تھی۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے گرین شرٹس کا انتخاب کل کیا جائیگا