وومن کرکٹ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

سری لنکا کے دورے پر موجود بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان سری لنکا نے 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.3 اوورز میں 100 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شمیم سلطانہ اور سبحانہ موستری 18,18 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ سری لنکا کی جانب سے اودشیکا پربھودانی، سوگندیکا کماری، اینوکا راناویرا اور کاویشا دلہاری نے 2,2 جبکہ اوشادی راناسنگھے اور کاویا کاویندی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ سری لنکا کی کاویشا دلہاری کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پانچواں ٹی 20 ، کیویز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ