میڈرڈ اوپن، ڈبلز کی فاتح خواتین کو تقریر کرنے سے روک دیا گیا

میڈرڈ اوپن کے ڈبلز کی فاتح جوڑی بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا اور بیلجیئم کی بیٹریز حداد مایا کو تقریر کرنے سے روک دیا گیا۔ میڈرڈ اوپن انتظامیہ نے کے منتظمین نے خواتین کے ڈبلز فائنلسٹ کو تقریریں کرنے کی اجازت نہ دینے پر معذرت کی ہے۔ میڈرڈ اوپن چار گرینڈ سلیمز کے بعد سب سے بڑا ٹورنامنٹ سمجھا جاتا ہے۔ میڈرڈ اوپن کے منتظمین نے خواتین کے ڈبلز فائنلسٹ کو پریزنٹیشن تقریریں کرنے کی اجازت نہ دینے کے ”ناقابل قبول فیصلے” پر کھلاڑیوں اور شائقین سے معذرت کی ہے۔ وکٹوریہ آزارینکا اور بیٹریز حداد مایا نے اتوار کو امریکیوں جیسیکا پیگولا اور کوکو گاف کو 6-1 6-4 سے شکست دی۔ سنگلز اور مینز ڈبلز کے تمام فائنلسٹ نے اپنے میچوں کے بعد شائقین سے خطاب کیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ”ہم نے چار کھلاڑیوں سے براہ راست معافی مانگ لی ہے۔ ہم اپنے پروٹوکولز کا جائزہ لینے کے لیے اندرونی طور پر اور WTA خواتین کی ٹینس ایسوسی ایشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اپنے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم نے غلطی کی اور ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہو گا۔” تاہم بیلاروس کی آزارینکا نے صورتحال کو ”ناقابل قبول” قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی، میڈرڈ اوپن کا فاتحانہ آغاز