37 کروڑ

اے آئی پی کے 550 ملازمین کی تنخواہ کیلئے 37 کروڑ ڈیمانڈ

ویب ڈیسک: محکمہ صحت نے ایکسلریٹڈ امپلی منٹیشن پلان کے 550 ملازمین کی تنخواہوں کیلئے صوبائی حکومت کو 37 کروڑ روپے جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق حکومت نے قبائلی اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں نرسز، پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز کو بھرتی کیا ہے جن کیلئے نگران حکومت نے چند ماہ قبل مارچ تک کی تنخواہیں جاری کی ہیں لیکن مارچ کے بعد جون تک کی تنخواہوں کیلئے محکمہ صحت کے پاس پیسے نہیں جس پر محکمہ خزانہ کو درخواست ارسال کی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ملازمین کی تنخواہوں پر 37 کروڑ روپے کا تخمینہ تجویز کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منظوری کے بعد محکمہ خزانہ سے پیسے جاری کردئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت دیگر شہروں میں سورج آگ برسانے لگا ، پارہ 38 ڈگری تک جا پہنچا