محکمہ تعلیم کیلئے 238 ارب روپے

محکمہ تعلیم کیلئے سالانہ 238 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ

ویب ڈیسک :یکم جولائی سے شروع ہونیوالے نئے مالی سال کے بجٹ میں محکمہ تعلیم کیلئے اخراجات جاریہ کی مد میں 238 ارب روپے کاایک سال کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ بجٹ میں کوئی نئی ترقیاتی سکیم اگلے الیکشن تک شامل نہیں کی جارہی ،پی اینڈڈی کے ذرائع نے بتایاکہ بجٹ میں اخراجات جاریہ کی مد میں ایک سال کیلئے201ارب روپے ملازمین کی تنخواہوں اور تقریبا 30ارب روپے دفتری اخراجات کیلئے تخمینہ لگایا گیا ہے چونکہ بجٹ صرف چار ماہ کیلئے بنانے کی اجازت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لی گئی ہے
اس لئے مذکورہ تخمینہ میں سے صرف عبوری مدت تک کیلئے اخراجات کی منظوری دی جائے گی واضح رہے کہ نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ کی تیاری میں محکمہ خزانہ کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کو مرکز کی جانب سے 866ارب87کروڑ روپے ملیں گے اور صرف چار ماہ کے لئے عبوری بجٹ میں تمام محکمہ جات کے ترقیاتی بجٹ کا حجم تقریبا36ارب روپے تک کا ہو گا جس میں6ارب روپے اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کیلئے ہوں گے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں جاری منصوبوں کیلئے تقریبا7ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نیتن یاہو کی حمایت میں بول پڑا، آئِی سی سی کیخلاف پابندیوں کی دھمکی