سچن ٹنڈولکر ون مین آرمی

سچن ٹنڈولکر بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی تھے، عبدالرزاق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بھارت کے سابق اوپنر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے انہیں خطرناک بالر قرار دینا انکی گریٹنس کی نشانی ہے۔ ایک انٹرویو میں سابق آل رانڈر عبدالرزاق نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہیں میری تعریف کرنے کی ضرورت نہیں تھی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ انکی گریٹنس ہے۔ جس زمانے میں ہم کھیلتے تھے اس وقت وسیم اکرم، وقار یونس، گلین میک گرا، مرلی دھرن اور شین وارن جیسے نام موجود تھے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ سچن بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی کا کردار ادا کرتے تھے، ہماری ٹیم میٹنگ میں یہ بات ہوتی تھی کہ اگر ہندوستان کو بیک فٹ پر کرنا ہے تو ٹنڈولکر کی وکٹ اہم ہوگی۔ سابق کرکٹر نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار میچ جتوانے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرا کم بیک میچ تھا، اسوقت میرے اوپر کوئی پریشر نہیں تھا۔ میرے ساتھ وہاب ریاض اور سعید اجمل نے کھیلا وہ رن آٹ ہوئے جبکہ شعیب اختر نے اچھا ساتھ نبھایا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی