چارسدہ اراضی تنازعہ

بنوں فائرنگ، ایک جاں بحق ایک زخمی، ملزمان فرار

بنوں: ضلع بنوں تھانہ صدر کی حدود نسیم اکبر شاہ شیحان میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے امین ولد نظرعلی جان بحق جبکہ اکرام اللہ ولد نظر علی زخمی ہوگئے۔
فائرنگ سے فریق دوئم یاسین کی طرف سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ارتکاب جرم کے بعد ملزمان واقعہ سے فرار ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فریقین کے مابین وجہ عداوت جائیداد کا تنازعہ بتایا جاتا ہے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  وانا، پشتو ادبی ٹولنہ کے زیراہتمام سالانہ منڑے گل مشاعرے کا انعقاد