کرک بارش و آندھی

کرک، تیز بارش و آندھی ،ایک خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

کرک: ضلع کرک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور آندھی نے تباہی مچا دی، خاتون جاں بحق، پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق کرک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور آندھی و طوفان سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گر گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مختلف واقعات کے دوران ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مختلف مقامات پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں، سیکرٹری ریلیف کی ہدایات پر ریسکیو 1122،سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ الرٹ ہیں۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گرینڈ قومی جرگہ نے دو گھنٹے بجلی فراہمی کا شیڈول مسترد کر دیا