خیبرپختونخوا ضمنی الیکشن

خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں چئیرمین تحصیل کونسل حویلیاں، ایبٹ آباد اور تحصیل کونسل متھرا پشاور کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پولنگ 6 اگست کو ہوگی، شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 7 جولائی کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ امیدواراپنے کاغذات نامزدگی 10 سے 12جولائی تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ 13جولائی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی، کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 14 تا 16جولائی ہوگی۔ اس سلسلے میں کاغذات منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 17 سے 18جولائی تک داخل کی جاسکیں گی اور ان اپیلوں پر فیصلہ 20 جولائی تک کیا جائیگا, امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21جولائی کو جاری کی جائیگی۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 22جولائی تک واپس لے سکیں گے پھر اس کے بعد 23جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ 6 اگست کو پولنگ ہوگی۔ 8اگست 2023 کو ریٹرننگ افسران حتمی نتائج کا اعلان کریں گے

مزید پڑھیں:  ٹانک، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب