لکی مروت دوستی سے انکار

لکی مروت، دوستی سے انکار پرفائرنگ، نوجوان والد سمیت زخمی

لکی مروت: ضلع لکی مروت میں دوستی سے انکار کرنے پر نوجوان اور اس کے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی گئی، ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعات کے مطابق لکی مروت شہر کے محلہ گل ولی آباد میں فیصل نامی لڑکا اپنے والد عمران کے ہمراہ گھر سے اڈے کی طرف جا رہا تھا کہ ان کی تاک میں بیٹھے ملزمان نے فائر کھول دیا جس پر باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن حالت نازک ہونے پرانہیں بنوں ریفر کر دیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ دوستی سے انکار پر اس سے قبل بھی لکی مروت میں ایک لڑکے پرتیزاب پھینکا گیا تھا جس کے ملزم کو پولیس تاحال گرفتار نہ کر سکی۔

مزید پڑھیں:  میر علی، نویں اور دسویں جماعت کے ہزاروں حل شدہ پرچے نظر آتش