ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ

ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ، پاکستانی تن ساز مالدیپ پہنچ گئے

کراچی: مالدیپ میں ہونیوالی 13ویں ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ اور "فزیک” چمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان کے تن ساز مالدیپ پہنچ گئے۔
پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم مالدیپ حکومت، باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اوراولمپک ایسوسی ایشن کی دعوت پرایونٹ میں شریک ہورہی ہے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم میں شہزاد قریشی، فضل الہی، ابراہیم خان اور شہزاد اللہ شامل ہیں۔ گزشتہ سال مالدیپ میں ایشین باڈی بلڈنگ چیمئن شپ میں پاکستان نے تین میڈلزجیتے تھے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا