تیراہ میں پولیس اہلکار اغوا

خیبر، وادی تیراہ میں پولیس اہلکار اغوا کے بعد قتل

خیبر(ویب ڈیسک) وادی تیراہ برقمبرخیل میں پولیس اہلکار کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا، تیراہ قوم برقمبرخیل کے علاقہ غلبئی میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار اجمل خان ولد عمبرا خان کو کرکٹ گراؤنڈ سے اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہید اہلکار کو پوسٹ مارٹم کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک