شانگلہ لینڈ سلائیڈنگ

شانگلہ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق 8 بچوں کی نماز جنازہ ادا

شانگلہ (ویب ڈیسک) شانگلہ مِیں گزشتہ روز لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق ہونے والے 8 بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں سیاسی، سماجی سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ افسوس ناک واقعہ کے باعث پورا علاقہ سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارتونگ میں ایک کرکٹ گرائونڈ پر 10 بچے کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی اور بچے ایک بڑے تودے تلے دب کر رہ گئے۔

مزید پڑھیں:  بشام خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کیا گیا تھا