شندور پولو فیسٹیول

شندور پولو فیسٹیول کا رنگارنگ تقریب سے آغاز

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ چترال اپر و لوئر اور ڈسٹرکٹ پولیس کے اشتراک سے منعقدہ شندور پولو فیسٹیول کا افتتاحی میچ سرلاسپور اپر اور سرلاسپور لوئر کے مابین کھیلا گیا جس میں سرلاسپور اپر نے میچ 1 گول کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر پیرا گلائیڈنگ، بچوں کا ٹیبلو شواور روایتی رقص سمیت مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔
کمشنر ملاکنڈ شاہد اللہ خان نے کہا کہ شندور پولو فیسٹیول کیلئے چھ ماہ سے تیاریوں کا آغاز کیا، فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ باتیں انہوں نے افتتاحی تقریب کے موقع پر بتائیں۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان، بریگیڈیئر عمران خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
فیسٹیول میں چترال اور گلگت سے تعلق رکھنے والے مقامی فنکاروں اور ہنرمند افراد کے فن پاروں کو اجاگر کرنے اور ان کی تشہیر کے لیے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز پاکستان میں شیڈول