ژوب گیریژن پر حملہ

دہشتگردوں کا بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ، 4 جوان شہید

بلوچستان میں دہشتگردوں کا ژوب گیریژن پر حملہ، چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے اور پانچ شدید زخمی ہیں۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا، دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس 3 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی دہشت گردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس کے دوران چار سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے اور پانچ اہلکار شدید زخمی ہیں۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج