سٹیورٹ براڈ کی 600 وکٹیں

سٹیورٹ براڈ کی 600 وکٹیں مکمل، پانچویں عالمی باولر بن گئے

ویب ڈیسک: ایشز سیریز کے جاری مقابلوں میں انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بائولر سٹیورٹ براڈ نے 600 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا۔ براڈ نے چوتھے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھا کر کارنامہ انجام دیا۔
انگلیڈ کے37 سالہ تیز گیند باز 600 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دینے کے بعد نمایاں بائولر بن گئے، یاد رہے کہ مرلی دھرن نے 800 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، آسٹریلیا کے شین وارن 708، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 688 اور بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
انگلش پیسر براڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں ایشزسیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کر کے 600 ٹیسٹ وکٹیں لینے کا سنگِ میل عبور کیا جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں والے دنیا کے پانچویں بولر بن گئے۔
سٹیورٹ براڈ نے اس میچ میں باولنگ کا آغاز کیا تو یہ ان کا 166 واں ٹیسٹ تھا اور ان کی وکٹوں کی تعداد 598 تھی۔ انہوں نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو شکار کیے جس کے بعد ان کی مجموعی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 600 ہوگئی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں جبکہ انگلینڈ کے دوسرے بولر بن گئے۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان