کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا دن

کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش کی نذر

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش کے باٰعث مکمل نہ ہوسکا اور بارش کی مداخلت کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل صرف 10 اورز تک محدود رہا جس میں پاکستان نے 33 رنز سکور کیے، یوں پاکستانی ٹیم کا مجموعی سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز تک پہنچ گیا اور پاکستان کو میزبان ٹیم پر 12 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ عبداللہ شفیق 87 اور کپتان بابر اعظم 28 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 2 میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 166 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا اور اسی دن جواب میں عبداللہ شفیق اور شان مسعود کی نصف سنچریوں کی بدولت 2 وکٹوں پر 145 رنز بنالیے تھے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز پاکستان میں شیڈول