سرفراز احمد محمد رضوان

کولمبو ٹیسٹ، سرفراز احمد انجرڈ، محمد رضوان ٹیم میں شامل

ویب ڈیسک: سری لنکا میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئِی، ہیلمٹ پر گیند لگنے سے سرفراز احمد انجرڈ ہو گئے جن کے متبادل کے طور پر محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کولمبو ٹیسٹ میں دوران بیٹنگ ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے جبکہ ان کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
کولمبو ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد بیٹنگ کیلئے آئے تو فاسٹ باولر اسیتھا فرنینڈو نے انہیں باؤنسر دے مارا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے لیکن فیزیو کی رسمی جانچ کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہو گیا تاہم تھوڑی دیر بعد اچانک سرفراز احمد کو چکر آنے کا احساس ہوا، فزیو سرفراز کو میدان سے باہر لے گئے۔
دوسری جانب میچ ریفری ڈیوڈ بون نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر محمد رضوان کو سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم میں شامل ہونے والے محمد رضوان نے 37 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان 2بچوں نے کردیا