چینی نائب وزیر اعظم

چینی نائب وزیر اعظم کی پاکستان آمد: اسلام آباد میں دو روز کی تعطیل

چینی نائب وزیر اعظم کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد میں پیر اور منگل کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم ہی لیفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کریں گے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان 30 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں حصہ لیں گے، چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10 سالہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ، صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر دو روز کی تعطیلات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت