لنکا پریمیئر لیگ سانپ

لنکا پریمیئر لیگ، دوران میچ سانپ کی انٹری

کولمبو: سری لنکا میں جاری ایل پی ایل 2023 کے سنسنی خیز مقابلوں میں گیل ٹائٹنز اور دمبولا اورا کے درمیان میچ جاری تھا کہ گراؤنڈ میں سانپ نے انٹری دے ماری۔ گراؤنڈ میں سانپ کے آنے کے بعد میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا۔
بعدازاں گراؤنڈ سٹاف کی جانب سے سانپ کو میدان سے باہر نکال دیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا طوفان امڈ آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی ٹیم فیلڈنگ کرنے آگئی ہے۔ لنکا پریمیئر لیگ منیجمنٹ نے وائلڈ لائف اور ریسکیو ٹیموں کو بلا لیا جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں سانپ کو سٹیڈیم سے لے گئیں۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں ہونے والی سکواش چمپئن شپ عشب عرفان کے نام