پاک افغان ون ڈے سیریز

پاک افغان ون ڈے سیریز 22 اگست سے سری لنکا میں کھیلی جائیگی

ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔ پاک افغان ون ڈے سیریز کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم اگست میں افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس سیریز کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا اور دوسرا میچ بالترتیب 22 اور 24 اگست کو ہمبنٹوٹا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے بتایا کہ تینوں میچز سے بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کو ایشیا کپ کی تیاری کے لیے ایک اچھا موقع ملے گا، جس کا آغاز 30 اگست کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں نیپال اور پاکستان کے مابین میچ سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر