9 مئی واقعات کی سزا

9 مئی واقعات کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے، علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو سزا نہیں ملنی چاہیے۔
ویب ڈیسک: نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے مگر اس کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے۔
علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی احتجاج سیاسی مقامات پر تو ہوسکتا ہے، کینٹ کے علاقوں میں نہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دعوؤں پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ خواب جاگتے ہوئے نہیں راتوں کو دیکھنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب