ڈیڑھ سال کے دوران پولیو سرگرمیوں پر33ارب روپے خرچ

ویب ڈیسک: پاکستان میں پولیو وائرس خاتمے کیلئے غیرملکی امدادی اداروں یونیسف اور یو ایس ایڈ نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 33ارب 4کروڑ35 لاکھ 57ہزار روپے خرچ کر ڈالے ہیں ڈیڑھ سال میں پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا کے4اضلاع سے 22 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے رواں سال جون تک خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے2بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے غیرملکی امدادی ادارے یونیسف نے جنوری2022ء سے جون2023ء کے دوران پولیو وائرس خاتمے کیلئے41ارب26کروڑ ایک لاکھ41ہزار روپے مختص کئے ڈیڑھ سال کے دوران 31ارب54کروڑ66لاکھ96ہزار روپے خرچ کئے جا چکے ہیں
یو ایس اے آئی ڈی نے پولیو خاتمہ کیلئے12ارب62 کروڑ72ہزار روپے مختص کئے ہیں جن میں جاری 11ارب71 کروڑ44 لاکھ25ہزار میں سے 1 ارب49کروڑ 68 لاکھ61ہزار روپے وصول ہو چکے ہیں جنوری2022ء سے جون2023ء کے دوران پولیو وائرس خاتمہ پر33ارب4 کروڑ 35لاکھ روپے خرچ کئے جارہے تھے سال2022ء کے دوران شمالی وزیرستان سے17، لکی مروت سے2اور جنوبی وزیرستان سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کے خواہاں