پیسکو کا خسارہ

لائن لاسز کی مد میں پیسکو کا خسارہ 153 ارب روپے سے متجاوز

ویب ڈیسک: پاور سیکٹر کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن (ٹی اینڈ ڈی) کے نقصانات بڑھ کر 520 ارب 30 کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں جس میں سب سے زیادہ خسارے کا سامنا پشاور الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (پیسکو) کو ہے جس کا خسارہ 153 ارب 50 کروڑ روپے ہے۔
لائن لاسز کی مد میں جاری ہونیوالی رپورٹ میں ٹرائبل الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیسکو) کا خسارہ 9 اعشاریہ 33 فیصد کے تناسب سے 3 ارب 70 کروڑ روپے رہا۔ اسی طرح اسلام آباد الیکٹرک پاور کمپنی (آئیسکو) کا خسارہ 8 اعشاریہ 18 فیصد کے تناسب سے 21 ارب 90 کروڑ روپے رہا۔ گجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کا خسارہ 24 ارب 70 کروڑ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (لیسکو) کا 72 ارب 70 کروڑ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کا 33 ارب 40 کروڑ، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کا 75 ارب 10 کروڑ، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کا 45 ارب، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کا 43 ارب 70 کروڑ اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کا 46 ارب 30 کروڑ روپے رہا۔ یہ حجم محض ایک مالی سال کا ہے، لائن لاسز کی مد میں خسارہ گزشتہ دو مالی سالوں میں دفاعی بجٹ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حیدرآباد، چمن اور پشین کی سیوریج لائن میں پولیو وائرس کی تصدیق