پشاور یونیورسٹی ہڑتال

پشاور یونیورسٹی ملازمین کی مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال

ویب ڈیسک: اپنے مطالبات کیلئے پشاور یونیورسٹی اساتذہ و دیگر ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز، تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی ملازمین اور اساتذہ تنظیموں کی جانب سے اپنے مطالبات کیلئے دو گھنٹے قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز کر دیا گیا، ملازمین نے 10 سے 12 بجے تک تدریسی اور دفتری امور سے بائیکاٹ کیا، اساتذہ، کلاس تھری، فور اور سینی ٹیشن سٹاف مختلف مقامات پر جمع ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا، پشاور یونیورسٹی ملازمین نے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں اگلے ماہ سے مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ ملازمین نے کہا کہ جائنٹ ایکشن کمیٹی کی بار بار درخواست کے باوجود آج تک سینٹ اجلاس نہیں بلایا جا سکا، سینیٹ اجلاس نہ بلائے جانے سے ملازمین کے مختلف الاونسز کی منظوری التواء کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:  کانز فلم فیسٹیول، امریکی کامیڈی ڈرامہ انورا پالم ڈی اور کا ٹائٹل لے اڑی