مسئلہ کشمیر

مسئلہ کشمیر خطے کو درپیش چیلنجز میں سے ایک ہے، سعودی عرب

ویب ڈیسک: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کو درپیش اہم چیلنجز میں سے ایک ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تحت جموں و کشمیر رابطہ گروپ کا نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن کے موقع پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسلامی تشخص اور اپنے وقار کے تحفظ کے لیے کوشاں مسلم اقوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شورش زدہ علاقوں میں متاثرہ اقوام کی مدد کیلئَے تیار ہے جن میں جموں و کشمیر کے باشندے بھی شامل ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو اس کا اثر خطے میں عدم استحکام میں اضافے کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پرامن تصفیے اور حالات کو پرسکون بنانے نیز کشیدگی کم کرنے کے لیے متحارب فریقین کے درمیان ثالثی کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کا امکان