ورلڈ فوڈ پروگرام کی افغانستان کیلئے مالی امداد کی اپیل

ویب ڈیسک: ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بار پھر افغانستان میں لاکھوں ضرورت مندوں کو امداد کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے مالی امداد کی درخواست کی ہے۔ ایشیاء پیسیفک کے لیے علاقائی ڈائریکٹر جان ایلیف نے اپنے ٹوئٹر پیغام پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی افغانستان برانچ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ افغانستان میں موسم سرما قریب آرہا ہے اور ڈبلیو ایف پی کو غیر معمولی مالی بحران کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے دوران 15 ملین افراد کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں مجموعی طور پر 29 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق