سعودی عرب کا 93 واں قومی دن جوش و جذبے سے منایا گیا

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں 93 واں قومی دن جوش جذبے کیساتھ منایا گیا، گزشتہ روز سعودی عرب میں قومی دن کے موقع پر سڑکوں پر قومی پرچم کی بہار آگئی، جشن منانے والے سعودی شہر بھی پرچم کے رنگ میں رنگ گئے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اس باراپنا قومی دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا، یہ ایک ایسا موقع تھا کہ جب مملکت اپنے وژن 2030 کی جانب گامزن ہے۔ قومی دن کے موقع پر مملکت کی جانب سے شہریوں کے لیے مفت تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سب سے زیادہ جس کا بے صبری کے ساتھ انتظار کیا جارہا تھا جس میں سعودی ہاکس کا ائر شو ہے جو کہ رائل سعودی ائر فورس نے انجام دیا۔
اس دن خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں آتش بازی، ڈرون شو اور روایتی لوک داستانیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 2016 میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اعلان کردہ منصوبہ وژن 2030 مملکت کے جدید طرز کی نمائندگی کرتا ہے جس کا مقصد ایک نئے دور میں آگے بڑھانا ہے۔
واضح رہے کہ مملکت کا 500 بلین ڈالر سے مستقبل کے میگا سٹی نیوم (این ای او ایم) کا قیام اور بحیرۂ احمر منصوبے کی توسیع وژن 2030 کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں شدید بارشیں جاری، 29 افراد ہلاک، 60 سے زائد افراد لاپتہ