افغانستان نے غیر ملکی کرنسی میں تجارت پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک:افغان طالبان نے ملک بھر میں غیر ملکی کرنسی میں تجارت پر پابندی لگادی، کاروبار کو مقامی کرنسی میں منتقل کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے افغانستان میں عبوری طالبان حکومت نے پاکستان سے متصل سرحدی علاقوں میں پاکستانی روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں تجارت کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ افغان طالبان کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے سپیکر پر اعلانات کئے جارہے ہیں کہ تاجر پاکستانی کرنسی سمیت کسی بھی غیر ملکی کرنسی میں تجارت نہ کریں۔ لاڈ اسپکر کے ذریعے اعلانات میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 روز کے بعد غیر ملکی کرنسی پر کاروبار کرنے والوں کیخلاف کرنسی ضبطی سمیت سخت کارروائی کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف شہروں میں اس وقت پاکستانی کرنسی اور ڈالر میں تجارت ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان