12 ربیع الاول کیلئے سجاوٹ پر ہندوؤں کا مسلمان خواتین پر حملہ

ویب ڈیسک: بھارتی شہر اندور کی غریب نواز کالونی میں انتہاء پسند ہندوؤں کے ایک گروپ نے 12 ربیع الاول کے لیے کالونی کو سجانے والی مسلم خواتین پر حملہ کردیا۔ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب شدت پسند گروہ کے اراکین نے سجاوٹ پر اعتراض کیا، جو تصادم میں تبدیل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق معاملہ نے اس وقت پرتشدد رخ اختیار کیا جب مسلمان خواتین نے ہندوؤں کو سجاوٹ کو ہٹانے سے روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت