غزہ ہسپتال حملہ افسوسناک قرار، عالمی رہنماوں کی شدید مذمت

ویب ڈیسک: غزہ ہسپتال حملہ کو عالمی رہنماوں نے افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ ذرائع کے مطابق غزہ ہسپتال پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئَ گئے ہیں۔ سینکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ میں غزہ کے ہسپتال پر ہونے والے حملے میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی شدید مزمت کرتا ہوں، میرا دل متاثرین کے اہل خانہ کیساتھ ہے، ہسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ اس اقدام سے اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
قطر کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی گئی ہے، مصر نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ میں تشدد رکوانے کیلئے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری المیے کو فوری روکنا ہو گا، عالمی ادارہ صحت نے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں ہسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خوفناک، ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے، غزہ سے آنے والی خبریں بہت تباہ کن ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ ہسپتال حملہ میں سینکڑوں لوگ شہید ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری