پاکستان کا ابابیل میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک:پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں سٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روزکے لانچ کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن، اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے پر عملے کی تیکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر سٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارک باد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا مقصد مختلف ڈیزائن، تیکنیکی پیرا میٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق اس میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں استحکام اور ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا