پشاور میں یوم سیاہ کشمیر، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تا گورنر ہاؤس ریلی

پشاور: یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے آج پشاور میں مرکزی ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تا گورنر ہاؤس نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کی۔ ی
وم سیاہ کشمیر کے موقع پر نکالی گئی اس ریلی میں نگران کابینہ اراکین، سرکاری حکام، سول سوسائٹی اراکین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ریلی کے شرکاء نے اس دن کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و جبر کی مذمت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
یاد رہے کہ شرکاء نے یوم سیاہ کشمیر ریلی میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف نعرے درج تھے۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے