پشاور، یونیورسٹی ملازمین کا تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: یونیورسٹی کیمپس کے ملازمین نے تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کیمپس کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں ریلی نکالتے ہوئے دفاتر سے بائیکاٹ کیا گیا. مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین کے احتجاجی واک میں کیمپس کے تمام ملازمین بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات سے مزین بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
احتجاجی واک کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پینشن میں دیگر سرکاری ملازمین کی طرح جامعات کے ملازمین کے ماہانہ مشاہرہ میں بھی 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا جائے۔ مظاہرے میں اساتذہ، کلاس تھری اور فور ملازمین بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ یونیورسٹی ملازمین کے احتجاج سے ٹریفک روانی تعطل کا شکار رہی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کو پشاور میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، فضل الرحمان