خیبرپختونخوا میں ایڈز کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

ویب ڈیسک: صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی کل تعداد 6 ہزار 966 ہے،
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کی تعداد باقی اضلاع کی نسبت زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1274 ہے، پورے صوبے میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں میں 1573 خواتین اور 4865 مرد شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبے میں107 خواجہ سرا بھی ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہیں اور سابقہ قبائلی اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد ایک ہزار 107 ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق اس وقت دنیا میں 9.2 ملین افراد ایچ آئی وی یا ایڈز کے علاج تک رسائی نہیں رکھتے اور روزانہ اس بیماری سے تقریباً 1,700 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
دوسری طرف پڑوسی ملک افغانستان میں ایڈز میں کمی آئی ہے۔ افغان وزارت صحت کے حکام کے مطابق دو سالوں میں وزارت صحت عامہ کی کوششوں اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کے نتیجے میں ایچ آئی وی جیسی مضر بیماریوں کو ختم یا کم کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان میں 12 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہیں اور افغانستان میں اس مرض میں مبتلا افراد کی سطح بہت کم ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے بیانات غیر اہم ہیں ، خواجہ آصف