نوٹس جاری

ملاکنڈ ڈویژن اور قبائلی اضلاع میں ضلعی ٹیکس دفاترکی بحالی

ویب ڈیسک: ایف بی آر نے پشاور سمیت صوبے بھر میں ڈسرکٹ ٹیکس آفسز بحال کردیئے ہیں مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی اضلاع میں بھی ٹیکس آفسز کو فعال کر دیا گیا ہے ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور نادرا نے مشترکہ طور پر قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کا سراغ صوبے میں لگا رہا ہے اوران کی فہرستیں مرتب کر کے متعلقہ ڈسٹرکٹ آفسز کو بھیجوا ئی جا رہی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی اضلاع، مالاکنڈ ڈویژن میں مجموعی طور پر 10سے زائد ٹیکس آفسز فعال کئے ہیں ایف بی آر نے پشاور سمیت صوبے بھر میں قابل ٹیکس آمدن رکھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر ایک لاکھ سے زائد فائلرز کو نوٹس جاری کئے ہیں خیبرپختونخوا میں نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس اور یوٹیلٹی بلوں کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں نان فائلرز کی بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ان کے نام پر جاری کی جانے والی سمز کو بھی بلاک کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  باڑہ :گیارہ سالہ بچہ دریا میں ڈوب کر جاں بحق